Friday, April 26, 2024

طاہر داوڑ قتل کیس ، ایس پی انویسٹیگیشن کو جے آئی ٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

طاہر داوڑ قتل کیس ، ایس پی انویسٹیگیشن کو جے آئی ٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا
November 20, 2018
پشاور (92 نیوز) طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل جےآئی ٹی میں تبدیلی آ گئی۔ ایس پی انویسٹیگیشن گلفام ناصر سے جے آئی ٹی کی سربراہی واپس لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ قتل کی تفتیش کیلئے تشکیل جے آئی ٹی کی سربراہی اب ڈی آئی جی آپریشنز کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی ازسر نو تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ڈی پی اوشالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں طاہر خان قتل کی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ علاقے کی جیو فینسنگ اور شہر کے مختلف جگہوں پر نصب سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ پہلے اجلاس میں بھائی اور اہلخانہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جی الیون، ایف ٹین سمیت شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی فٹیج کے لیئے سیف سٹی کو کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پینتالیس دنوں میں رپورٹ جمع کروانی ہے۔ اس سے قبل طاہر داوڑ کے اغواء پر بنائی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹیگیشن گلفام ناصر کر رہے تھے۔ طاہر داوڑ کے اغواء پر تحقیقات کی بجائے ایس پی طویل چھٹی پر چلے گئے تھے۔