Saturday, April 20, 2024

طاہر القادری کے لوگ قتل ہوئے ، انہیں انصاف نہیں مل رہا، قمر زمان کائرہ

طاہر القادری کے لوگ قتل ہوئے ، انہیں انصاف نہیں مل رہا، قمر زمان کائرہ
December 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لوگ قتل ہوئے اور انہیں انصاف بھی نہیں دیا جا رہا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پر امن احتجاج میں طاہر القادری کے ساتھ ہیں ۔ نواز شریف عدلیہ پر حملہ آور ہو کر جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی دیکھے گی کہ نواز شریف کے ساتھ کس طرح چلنا ہے ۔