Thursday, April 25, 2024

طاہر القادری کا باقر نجفی رپورٹ پر28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

طاہر القادری کا باقر نجفی رپورٹ پر28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
December 21, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) طاہر القادری نے باقر نجفی رپورٹ پر28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ۔
نواز شریف نے تحریک عدل چلانے کا اعلان کیا تو عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا جبکہ طاہر القادری نے تحریک قصاص چلانے کا اعلان کر دیا اور شہباز شریف حکومت کے خاتمے کیلئے تحریک کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلا لی ۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری شریف برادران کیخلاف جارحانہ موڈ میں دکھائی دیتے ہیں اور پنجاب سے شریف خاندان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔
علامہ طاہر القادری نے حکومت کو 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی مہلت دے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد حکومت کیخلاف اقدامات کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ۔ جس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ اور جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی جبکہ کل جماعتی کانفرنس کی حتمی تاریخ کا تعین طاہر القادری سیاسی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد خود کریں گے ۔