Thursday, April 18, 2024

طاہر القادری نے دہشتگردی کے خلاف سکولوں اور مدرسوں کا نصاب تیار کر لیا

طاہر القادری نے دہشتگردی کے خلاف سکولوں اور مدرسوں کا نصاب تیار کر لیا
July 24, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردی کیخلاف سکولوں اور مدارس کیلئے سلیبس تیار کر لیا جس کا انتیس جولائی کو اسلام آباد میں اعلان کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردی کیخلاف سکولوں، کالجوں،یونیورسٹیوں اور مدارس کیلئے سیلبس بنا لیا ہے۔ طلباء کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے سلیبس میں ابواب شامل کئے گئے ہیں۔انتیس جولائی کو اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سیلیبس کا اعلان کرینگے اور حکومت کو پیش کر کے سلیبس کو سکولوں اور مدارس میں پڑھانے کی تجویز دینگے۔