Tuesday, May 14, 2024

طاہر اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو رد کردیا

طاہر اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو رد کردیا
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو رد کردیا۔

معاون خصوصی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے تعاون کیا، کورونا ویکسین پاکستان آئی۔ تمام علماء متفق ہیں کہ ویکسین لگوانی چاہیے۔ کچھ لوگ غلط فہمی پیدا کررہے ہیں۔ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ افواہیں پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں۔

اُنہوں نے کہا جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد خطبات جمعہ میں منظور کی جائے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے۔ وہ دن دور نہیں جب اقوام متحدہ، یورپی یونین انبیاء اور الہامی کتابوں بارے عالمی قانون سازی کریں گے۔ پاکستان کا آئین مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کا یکساں محافظ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا ریاست اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے ۔۔۔کرک میں مندر کے واقع پر حکومت نے فوری کارروائی کی۔ موجودہ حکومت اور عمران خان ناموس رسالت کے محافظ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا، کویت کے وزیر خارجہ آ رہے ہیں، شہریار آفریدی یو اے ای گئے تھے، ہمارے تعلقات سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب تعلقات بہتر ہیں۔ کورونا کی وجہ سے وفود رکے ورنہ جنوری میں وفد نے آنا تھا۔