Friday, April 26, 2024

طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
May 19, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ روات کے علاقے میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی  کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

22سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ملزمان میں محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم، اور عامر شامل ہیں۔

 مجسٹریٹ کرن نشاط نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ رات محافظ فورس تھانہ روات کے 3 اہلکاروں نے القدس ہاسٹل کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس اہلکاروں پر زیادتی ،30  ہزار روپے اور سونے کی انگوٹھی چھیننے کا بھی الزام لگایا ہے۔

 لڑکی کے مطابق وہ 15 مئی کو اپنے دوست کے ساتھ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سحری کے لیے گئی جہاں اہلکار محمد نصیر ، راشد منہاس اور محمد عظیم پہنچ گئے۔ تینوں نے اپنے ایک ساتھی سے مل کر اس کے دوست کو بھگا دیا اور اسے گاڑی میں بٹھا لیا۔

 متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی تھوڑی دور جا کر روکی اور اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کمرشل مارکیٹ اتار دیا۔