Friday, April 26, 2024

طالبہ کو دھمکیاں دینے کے خلاف نئی دہلی احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا

طالبہ کو دھمکیاں دینے کے خلاف نئی دہلی احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا
February 28, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرنے والی سکھ طالبہ گرمہر کورکوانتہا پسند ہندوطلبا تنظیم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف بھارتی دارالحکومت احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا۔ تفصیلات کےمطابق کارگل جنگ میں مارے جانے والے بھارتی فوجی افسر کی بیٹی گرمہر کور نے سوشل میڈیا پر بھارتی جنتا پارٹی کے طلبا ونگ اے بی وی پی کی انتہا پسند پالیسیوں اور پاکستان کے حق میں مہم چلائی تو انکو جان کے لالے پڑگئے ایک طرف گرمہر کے خلاف زہریلی پراپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے تو دوسری طرف انکے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ آر ایس ایس سے نظریاتی وابستگی رکھنے والی اے بی وی پی کے خلاف نعر ے بلند کرتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس حکومت کی شہہ پر بی جے پی کے طلبا ونگ کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کےدوران انتہا پسند ہندو تنظیم اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے دوران کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔