Saturday, May 11, 2024

طالبہ نمرتا نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ نہ چل سکا

طالبہ نمرتا نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ نہ چل سکا
September 18, 2019
لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نمرتا نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ نہیں چلا جبکہ پولیس نے 3 ساتھی طالبات کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلئے۔ نمرتا کی آخری رسومات آبائی گائوں میرپور ماتھیلو میں ادا کر دی گئیں۔ لواحقین غم سے نڈھال ہیں، نمرتا کی ہلاکت کے خلاف شہر میں احتجاج کیاگیا۔ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ کاروباری مراکز، دکانیں بند کر دی گئیں۔ پولیس سرجن کے مطابق متوفیہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں، گردن پر کوئی چیز باندھنے کا نشان ہے،پولیس سرجن کے مطابق حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 دن بعد آئے گی۔ساتھی طالبات کے مطابق نمرتا کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا نہیں تھی۔ نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال کا کہنا ہے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی تحقیقات کی جائیں۔ میڈیکل کے نمونے پولیس کے پاس ہیں۔ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ سیمپل کہاں بھیجنے ہیں۔ ادھر کراچی کے تین تلوار چوک پر نمرتا قتل کے خلاف احتجاج ختم ہوگیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی ۔دوسری جانب گھوٹکی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔