Thursday, May 2, 2024

طالبہ عروج فاطمہ کی ہلاکت کا معاملہ ، کالج کی پرنسپل ہاسٹل وارڈن کو بچانے کیلئے متحرک

طالبہ عروج فاطمہ کی ہلاکت کا معاملہ ، کالج کی پرنسپل ہاسٹل وارڈن کو بچانے کیلئے متحرک
September 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل میں بی ایس کی طالبہ عروج فاطمہ کی ہلاکت کے معاملے پر کالج کی پرنسپل عالیہ سہیل ہاسٹل وارڈن کو بچانے کیلئے متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل نے عروج فاطمہ کی روم میٹ سے مرضی کے بیان لکھوا کر دستخط اور انگھوٹے لگوالئے ہیں ۔ پرنسپل کی جانب  سے طالبات  سے لکھوائے گئے بیانات میں عروج کی طبیعت خراب ہونے کا ذکر ہی نہیں۔ عروج فاطمہ کی 9 ساتھی طالبات سے بیانات لے کر دستخط کروائے گئے ہیں۔ دوسری طرف طالبہ عروج فاطمہ کی  پراسرار ہلاکت پر ساتھی طالبات کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ طالبات  ہاسٹل اور کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر  رہی ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ وزیر اعلی ہمیں انصاف دلوائیں۔ ساتھی طالبات نے اساتذہ کو بھی کالج داخل ہونے سے روک دیا۔