Friday, May 17, 2024

طالبعلم انعام الحق کی ہلاکت، تحقیقاتی کمیٹی کی کامسیٹس یونیورسٹی کو کلین چٹ

طالبعلم انعام الحق کی ہلاکت، تحقیقاتی کمیٹی کی کامسیٹس یونیورسٹی کو کلین چٹ
October 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) تحقیقاتی کمیٹی کامسٹیس یونیورسٹی کے طالبعلم انعام الحق جاوید کی ہلاکت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے میں ناکام ہوگئی، یونیورسٹی انتظامیہ کو کلین چٹ دے دی گئی۔ 92 نیوز کوتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی نے طالب علم انعام الحق جاوید کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی۔ کمیٹی نے طالبعلموں، گارڈز، ڈرائیورز، میڈیکل اسٹاف اور فیکلٹی کے بیان قلمبند کیے۔ رپورٹ میں 4 اکتوبر کو ہونے والے کی افسوسناک واقعہ کی ٹائم لائن بھی درج ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق 12 بج کر 15 منٹ پر انعام الحق کی طبعیت بگڑنا شروع ہوئی۔ 12 بج کر 40 منٹ پر انعام الحق کو این ائی ایچ منتقل کیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں 12 بج کر 16 منٹ میں ہونے والے واقعات کی ٹائم لائن از خود ایک سوال ہے۔۔سیکورٹی گارڈ ، ٹرانسپورٹ آفیسر اور ڈرائیورز کے درمیان ٹیلی فون رابطوں کے دوران کافی وقت ضائع کیا گیا۔ ٹائم لائن کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی ذمہ داروں کا تعین نہ کرسکی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یونیورسٹی کو میڈیکل سینٹر کی جگہ تبدیل کرنے اور ایمبولینس کی تعداد بڑھانے کی بھی سفارش کی ہے۔