Saturday, May 11, 2024

طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر بیس سال بعد افغانستان پہنچ گئے

طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر بیس سال بعد افغانستان پہنچ گئے
August 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر بیس سال بعد افغانستان پہنچ گئے۔

قندھار آمد پر جشن ، آتش بازی کی گئی۔ طالبان کے نائب سربراہ نے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملا عبدالغنی برادر کے کابل میں طالبان حکومت کی قیادت سنبھالنے کا امکان ہے۔

ملا برادر کے ساتھ طالبان رہنما عبدالحکیم، شہاب الدین دلاور ،ملا فاضل، ملا خیرخواہ اور سلیم حنفی بھی افغانستان پہنچے۔