Monday, September 16, 2024

طالبان کے سینئر کمانڈر ملا محمد حسن رحمانی کینسر کے ہاتھوں جنگ ہار گئے

طالبان کے سینئر کمانڈر ملا محمد حسن رحمانی کینسر کے ہاتھوں جنگ ہار گئے
February 9, 2016
لاہور (92نیوز) افغان امن مذاکرات میں افغان طالبان کی نمائندگی کرنے والے سینئر طالبان کمانڈر اور مرکزی شوریٰ کے رکن ملا محمد حسن رحمانی انتقال کر گئے۔ ملا رحمانی کے انتقال پرافغان طالبان نے ایک اعلامیہ جاری کیا لیکن امن مذاکرات میں ان کے جانشین کے نام کا اعلان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق افغان امن مذاکرات میں افغان طالبان کی نمائندگی کرنے والے سینئرکمانڈر اور مرکزی شوریٰ کے رکن ملا محمد حسن رحمانی انتقال کر گئے۔ ملا حسن رحمانی کے انتقال پر افغان طالبان نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ملا رحمانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ ملا رحمانی کہاں زیرعلاج تھے اس کا ذکر اعلامیہ میں موجود نہیں۔ ملا رحمانی افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے قریبی ساتھی تھے اور ملا عمر کے دور اقتدار میں قندھار کے گورنر رہے۔ ملا حسن رحمانی سابق سوویت یونین کے خلاف جنگ میں قندھار کے محاذ پردائیں ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے۔ ملا رحمانی نے چین کے علاقہ ارمیق میں میں ہونے والے امن مذاکرات طالبان کی نمائندگی کی تھی لیکن ان کے بعد افغان طالبان کی نمائندگی کس کے ذمہ ہو گی ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا۔