Sunday, September 8, 2024

طالبان کے امیر ملا اختر منصور کا تمام دھٹروں کو اختلافات ختم کر کے افغان حکومت کیخلاف لڑنے کا پیغام

طالبان کے امیر ملا اختر منصور کا تمام دھٹروں کو اختلافات ختم کر کے افغان حکومت کیخلاف لڑنے کا پیغام
March 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) طالبان کے امیر ملا اختر منصور کا افغانستان میں تمام دھٹروں کو اختلافات ختم کر کے افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی طالبان سے امن مذاکرات کے لئے کئی بار کہہ چکے ہیں۔ طالبان کے حملوں میں گزشتہ سال موسم گرما کے دوران یکایک تیزی آگئی ہے جس کا مقابلہ افغان حکومت نے بڑے پیمانے پر ملٹری آپریشنز سے کیا مگر اب افغانستان کو اسلامی امارات قرار دیتے ہوئے ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کو متحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہیئں۔ افغان طالبان، سابق امیر ملا عمر کی ہلاکت اور ملا اختر منصور کے نئے امیر مقرر ہونے کے بعد مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ کے اوائل میں طالبان کے نمائندوں سے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے پرعزم نظر آئے مگر طالبان نے ایک بیان کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہونے سے انکار کر دیا اور اب ملا اختر منصور کا افغان حکومت کے خلاف طالبان کو پیغام خطرے کی گھنٹی ہے۔