Friday, March 29, 2024

طالبان کیساتھ اصولی معاہدے پر پہنچ چکے ہیں ، زلمے خلیل زاد

طالبان کیساتھ اصولی معاہدے پر پہنچ چکے ہیں ، زلمے خلیل زاد
September 3, 2019
کابل ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کیساتھ اصولی معاہدے پر پہنچ چکے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری تک یہ حتمی نہیں ہوگا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے  کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو طالبان کیساتھ معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ افغان میڈیا کو انٹرویو  میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ  طالبان  کے ساتھ  معاہدے کے بعد  135 دنوں میں پہلے پانچ ہزار چار سو امریکی فوجیوں کا  پانچ اڈوں سے انخلا ہو گا۔  بدلے میں طالبان نے القاعدہ اور داعش کے ساتھ قطع تعلقی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ  معاہدے  پر دستخط کرنے اور ٹائم لائن کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے افغان امن معاہدہ میں بہتری آئی ہے۔۔