Sunday, May 12, 2024

طالبان کی کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کو ملک چھوڑنے سے روکنے کی تردید

طالبان کی کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کو ملک چھوڑنے سے روکنے کی تردید
August 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کو ملک چھوڑنے سے روکنے کی تردید کر دی۔

طالبان عہدیدار کا کہنا ہے ہم کابل ائیرپورٹ پر لوگوں کو ملک چھوڑنے سے نہیں روک رہے۔ طالبان صرف ایسے لوگوں کو واپس بھیج رہے ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں۔ طالبان کابل ائیرپورٹ کے گیٹ پر افراتفری پھیلانے والوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے اطراف مسلح طالبان کا گشت جاری ہے۔ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔