Friday, May 10, 2024

طالبان کی سپریم کونسل کا قندھار میں 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے

طالبان کی سپریم کونسل کا قندھار میں 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے
August 31, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان کی سپریم کونسل کا قندھار میں 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان امیرملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، سپریم لیڈر نے سب کو ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

طالبان رہنما سہیل شاہین نے ہارڈ ٹاک پاکستان میں کہا مشاورت مکمل ہو چکی، نئی افغان حکومت چند روز میں بن جائے گی، افغانستان کی مدد کیلئے ڈونرز کانفرنس بلائی جائے۔