Saturday, May 11, 2024

طالبان کو تسلیم نہ کرتے ہوئے بھی ان سے بات کرنا پڑے گی ، جوزف بورل

طالبان کو تسلیم نہ کرتے ہوئے بھی ان سے بات کرنا پڑے گی ، جوزف بورل
August 18, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کا کہنا ہے طالبان کو تسلیم نہ کرتے ہوئے بھی ان سے بات کرنا پڑے گی۔

طالبان کی دیگر ممالک سے تعلقات بڑھانے کی خواہش ہے مگر دنیا تذبذب کا شکار ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک بیان  میں کہا کہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق دنیا کو ہمارے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد یونین کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ طالبان جنگ جیت چکے ہیں اس لیے ان سے بات کرنا ہو گی تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے تعاون کے حصول کیلئے طالبان کو بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا اور اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے بچانا ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےاپنی  بریفنگ میں کہا کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں ، ہم دیکھیں گے کہ طالبان  جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟؟؟طالبان کے طرز عمل پر منحصر ہو گا کہ وہ  کون ہیں اور کیسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

ادھر کینیڈاین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےافغانستان میں طالبان حکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان  نے منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔ ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔