Friday, April 26, 2024

طالبان کمانڈر اعظم طارق بیٹے اور 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

طالبان کمانڈر اعظم طارق بیٹے اور 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
September 25, 2016
پشاور(92نیوز)طالبان کمانڈر اعظم طارق کی افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوارن مارے جانے کی اطلاع، ذرائع کے مطابق اعظم طارق بیٹے اور 3 ساتھیوں سمیت افغان صوبہ پکتیکا میں مارا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں طالبان کمانڈر طارق اعظم کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق اعظم طارق بیٹے اور 3 ساتھیوں سمیت افغان صوبہ پکتیکا کے علاقے لمن میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔ افغان میڈیا نے طارق اعظم کی چار ساتھیوں سمیت مارے جانے کا دعوی کیا ہے تاہم سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی افواج کی جانب سے بھی کارروائی کے بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان ذرائع سے بھی اعظم طارق کے مارے جانے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔