Thursday, March 28, 2024

طالبان کا صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان

طالبان کا صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
September 7, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان طالبان نے کہا امر اللہ صالح تاجکستان فرار ہو گئے ۔ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی۔ اسلامی اور احتساب پر مبنی نئی حکومت جلد قائم ہو گی۔ عوام مزید جنگ نہیں چاہتے۔

مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے ہر مقام پر طالبان کے خلاف لڑیں گے۔ افغانستان بھر کے لوگ طالبان کے خلاف بغاوت میں اٹھ کھڑے ہوں۔