Friday, May 17, 2024

طالبان کا امن مذاکرات جاری رکھنے کیلئے امریکہ سے 100ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

طالبان کا امن مذاکرات جاری رکھنے کیلئے امریکہ سے 100ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ
September 15, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) افغان طالبان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اگر امن مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے تو ہمارے 100قیدیوں کو واپس کردے ۔ افغان صوبے ہلمند سے طالبان رہنماؤں نے امریکی میڈیا کو جاری ایک بیان میں مشترکہ طور پر کہا کہ  اگر امریکہ ہمارے ساتھ مخلص ہے اور چاہتا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے مذاکرات جاری رہیں تو اسے ہمارے100 قیدیوں کورہا کرنا ہوگا۔ ان قیدیوں میں حقانی نیٹ ورک  کے بانی کا بیٹا جلاالدین حقانی بھی شامل ہے۔ طالبان  کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہے تو مذاکرات کامیاب ہونگے یا پھر ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے، امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کا جلد ہی تعین کیا جائے گا۔