Friday, April 26, 2024

طالبان کا افغانستان کے صوبے فریاب میں فوجی قافلے پر حملہ،24سے زائد فوجی ہلاک

طالبان کا افغانستان کے صوبے فریاب میں فوجی قافلے پر حملہ،24سے زائد فوجی ہلاک
August 28, 2018
کابل ( 92 نیوز) طالبان نے افغانستان کے صوبے فریاب میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا،حملے میں دو درجن سے  زائد فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق گھات لگا کر کئے گئے حملے میں قریب 20 فوجی زخمی بھی ہوئے  جب کہ طالبان   16 افغان فوجیوں کو یرغمال بنا کر ساتھ بھی لے گئے ۔ فوجی غورماچ ضلع سے پسپائی کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ،غورماچ ضلع پر  اب طالبان کا کنٹرول ہے۔