Monday, May 20, 2024

طالبان پنج شیر میں داخل، احمد مسعود کا رائٹ ہینڈ کمانڈر خالد جان ہلاک

طالبان پنج شیر میں داخل، احمد مسعود کا رائٹ ہینڈ کمانڈر خالد جان ہلاک
September 2, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان وادی پنج شیر کا محاصرہ، طالبان اور احمد مسعود کے حامیوں کی جھڑپیں جاری ہیں۔ 

افغان میڈیا کے مطابق طالبان پنج شیر میں داخل ہو گئے،احمد مسعود کے رائٹ ہینڈ کمانڈر خالد جان طالبان سے لڑائی میں ہلاک ہوگئے، دو مزید اضلاع پریان اور عنابہ فتح کرلئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر کے پہاڑ پر طالبان نے باغیوں کے ٹینک ودیگر اسلحے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

طالبان نے پنج شیر میں تین سال سے اغوا شدہ بچے کو بازیاب کرالیا۔