Thursday, March 28, 2024

طالبان نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی

طالبان نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی
September 3, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چینی امداد افغان ترقی کی بنیاد بنائے گی۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ قدیم شاہراہ ریشم کو بحال کرے گا، چین بین الاقوامی منڈیوں کے لیے ہمارا گیٹ وے ہو گا۔