Sunday, May 12, 2024

طالبان نے منشیات کے عادی افرادکی بحالی کےلئے کام شروع کردیا

طالبان نے منشیات کے عادی افرادکی بحالی کےلئے کام شروع کردیا
November 20, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے منشیات کے عادی افرادکی بحالی کے لئے کام شروع کردیا۔

افغانستان میں انسداد منشیات کے نائب وزیر نے گزشتہ ہفتے 2718 افراد کو اسپتال داخل کرایا، منشیات کے عادی افراد کو کابل کے مختلف علاقوں سے ریسکیو کیا گیا۔

طالبان حکومت منشیات کے عادی افراد کو نارمل زندگی کی طرف لانے کے لئے مناسب حل تلا ش کررہی ہے۔