Friday, April 19, 2024

طالبان نے ملا اختر کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کر دی

طالبان نے ملا اختر کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کر دی
December 6, 2015
کابل(ویب ڈیسک)تحریک طالبان افغانستان کے رہنما ملا اختر منصور کا نیا آڈیو پیغام سامنے آگیا اپنے زخمی ہونے یا مارے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کےمطابق نئے آڈیو پیغام میں ملا اختر منصور نے طالبان کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اپنوں کے درمیان ہیں، ان کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں دشمن ان کی ہلاکت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ملااختر منصور نے آڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان پوری طرح متحد ہیں ملامنصورنے واضح کیاکہ انہوں نے کبھی کچلاک نہیں دیکھااورکچلاک میں افغان طالبان کے اجلاس کے بارے میں سب کچھ کابل کاپراپیگنڈا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں اور دشمنوں کوشکست فاش دیں گے۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملا اختر منصور شوریٰ کے اجلاس میں مخالف کمانڈروں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ میں زخمی ہوئے، اور بعد ازاں ہلاک ہو گئے افغان حکام نے اجلاس میں ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کے ملا عبداللہ سمیت پانچ کمانڈروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا  کہ میرے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق،،دشمن میری  ہلاکت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں دشمن یہ پروپیگنڈا اس لیے کررہا ہے کہ طالبان کے درمیان اختلافات پیدا ہوجائیں اور وہ آپس میں قتل وغارت کریں ۔