Friday, April 19, 2024

طالبان نے مذاکرات نہ کئے تو انجام ملامنصورجیسا ہوگا: اوباما اور اشرف غنی کی دھمکی

طالبان نے مذاکرات نہ کئے تو انجام ملامنصورجیسا ہوگا: اوباما اور اشرف غنی کی دھمکی
May 26, 2016
کابل(ویب ڈٰیسک)افغانستان کےصدراشرف غنی نےطالبان کودھمکی دی ہےکہ اگرانہوں نےمذاکرات نہ کئےتوان کاانجام بھی ملااخترمنصورجیساہوگا۔جبکہ امریکی صدراوباماکہتےہیں طالبان دوبارہ افغانستان پرقابض نہیں ہوسکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملےمیں موت نےافغان صدرکےحوصلےاتنےبلندکر دئیے ہیں کہ وہ طالبان کوکھلےعام دھمکیاں دینےلگےہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی  نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنےکی دعوت نہیں دی بلکہ صاف صاف خبردارکرتےہوئےکہاہےکہ اگر طالبان نے  مذاکرات نہ کئے تو ان کا انجام  بھی ملا اختر منصور جیسا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح امریکی صدربراک اوبامابھی طالبان پربرس پڑےہیں ۔،وہ کہتےہیں طالبان سے کسی اچھائی کی توقع نہیں وہ اپنی پر تشدد حکمت عملی جاری رکھیں گے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ افغانستان پر قابض نہیں ہو سکیں گے۔ دوسری جانب  امریکی دفترخارجہ کوطالبان سےمذاکرات کی امیدیں ہیں۔افغان طالبان کے نئے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ  کےسامنےآنےپرترجمان  دفتر خارجہ نے  امید ظاہر کی ہے کہ طالبان رہنما  کے پاس مذاکرات کا موقع موجود ہے اور وہ مسائل کے حل کےلئے مل کر کام کریں گے۔