Thursday, March 28, 2024

طالبان نے قندوز سے 35افراد کو اغوا کر لیا

طالبان نے قندوز سے 35افراد کو اغوا کر لیا
June 1, 2016
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز سے طالبان نے  پینتیس افراد کو اغوا کرلیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالبان نے سولہ  افراد کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق طالبان نےکابل سے بدخشاں کی جانب سفر کرنے والی چار بسوں کو قندوز کی حدود میں روکا اور ان بسوں میں سوار دو سو سے زیادہ مسافروں کو نیچے اتار کر ان سے پوچھ گچھ کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان   پینتیس  افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ باقی مسافروں کو جانے کی  اجازت دے دی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان قندوز کے متعدد علاقوں میں سرگرم ہیں اور حالیہ کچھ مہینوں میں ان کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔گزشتہ برس ستمبر میں طالبان نے کچھ عرصے کے لیے قندوز شہر پر قبضہ بھی کر لیا تھاجسے بعد میں افغان سیکیورٹی فورسز نے اتحادی فوج کے ساتھ مل کر طالبان سے  آزاد کرایا تھا۔