Friday, March 29, 2024

طالبان نے فروری کے آخر تک افغان امن عمل معاہدے پر دستخط کی نوید سنادی

طالبان نے فروری کے آخر تک افغان امن عمل معاہدے پر دستخط کی نوید سنادی
February 17, 2020
کابل (92 نیوز) افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب عبدالسلام حنفی نے فروری کے آخر تک امن معاہدے پر دستخط ہونے کی نوید سنادی۔ پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے راہ ہموار ہوگئی۔ امریکا طالبان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ بریک تھرو ہوگیا۔ طالبان کے سیاسی آفس کے نائب عبدالسلام حنفی کا انٹرویو سامنےآیا ہے جس میں۔ان کی جانب سے۔امریکہ سے جنگ بندی سمیت دیگر معاملات طے پانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عبدالسلام حنفی کا کہنا ہے کہ۔۔طے پاچکا ہے کہ امریکا بگرام جیل میں قید 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ بدلے میں طالبان 1 ہزار قیدیوں کو امریکا کے حوالے کرے گا، جن میں امریکی اور اتحادی فوجی بھی شامل ہونگے۔ میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 7 روز تک پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے گا، طالبان،افغان فورسز سمیت کسی پر حملہ نہیں کریں گے۔۔اور نہ دوسری جانب سے ایسی کوئی کارروائی ہوگی۔ جس کی وجہ سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک  پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سے میونخ سکیورٹی کانفرنس کی سائیڈلائنز پر ملاقات کی، جس میں امریکا طالبان مذاکرات پر گفتگو ہوئی تھی۔