Friday, April 26, 2024

طالبان نے سابق افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

طالبان نے سابق افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا
August 27, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے سابق افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغان خفیہ ادارے کے اہلکار نے خود کوطالبان حکومت کا عہدیدار ظاہر کر رکھا تھا۔

اُنہوں نے کہا، سابق این ڈی ایس اہلکار کابل میں امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث تھا۔ سہیل شاہین نے این ڈی ایس اہلکار کی گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔