Thursday, April 25, 2024

طالبان نے حملہ کر کے افغان تاجکستان سرحد پر مرکزی گزر گاہ پر قبضہ کرلیا

طالبان نے حملہ کر کے افغان تاجکستان سرحد پر مرکزی گزر گاہ پر قبضہ کرلیا
June 22, 2021

کابل (92 نیوز) طالبان نے حملہ کر کے افغان تاجکستان سرحد پر مرکزی گزر گاہ پر قبضہ کرلیا۔

افغان حکام کی جانب سے سرحدی گزرگاہ پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کردی گئی۔ حکام کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد سرکاری اہلکار چیک پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دوسری طرف پینٹاگان نے طالبان حملوں کے پیش نظر افغانستان سے فوجی انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔