Thursday, March 28, 2024

طالبان نے اسلام کو افغانستان کا سرکاری مذہب قرار دیدیا

طالبان نے اسلام کو افغانستان کا سرکاری مذہب قرار دیدیا
September 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے اسلام کو افغانستان کا سرکاری مذہب قرار دے دیا، اسلامی قوانین نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ خارجہ پالیسی شریعت کے مطابق ہوگی، پنجشیر میں انسانی امدادکی اجازت دے دی گئی۔

افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کے خدوخال واضح ہونا شروع ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اسلام کو سرکاری مذہب قرار دے کر ملک بھر میں اسلامی قوانین نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ خارجہ پالیسی بھی اسلامی شریعت کےمطابق ہوگی۔

عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہوگا۔ تمام پڑوسیوں کے ساتھ حل طلب مسائل پرامن طریقے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

طالبان نے وادی پیجشیر میں انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دے دی
امداد کی بحالی کا فیصلہ ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں کابینہ نے کیا۔

وادی پنجشیر کے راستے کھول دئیے گئے بلکہ ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بھی بحال کرنے کےاحکامات جاری کردئیے گئے۔ طالبان کو پنجشیر سے مزید اسلحہ کے ذخائر ملے ہیں جنہیں مقامی ملشیا چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔