Saturday, May 18, 2024

طالبان قوت کے زور پر اقتدار میں آئے ہیں، سینیٹر رضا ربانی

طالبان قوت کے زور پر اقتدار میں آئے ہیں، سینیٹر رضا ربانی
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر رضا ربانی نے سینٹ اجلاس میں حکومت سے تلخ سوالات پوچھ لیے۔

سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں کہا طالبان قوت کے زور پر اقتدار میں آئے ہیں، ہم طالبان کی حمایت تو کررہے ہیں کیا وزیر خارجہ بتائیں گے فینسنگ سے کیوں روک دیا گیا؟۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ،معاہدے کے باوجود سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو رہے ہیں؟، ریاست کو بتانا ہوگا کس بنیاد پر سیز فائر ہوا ہے؟۔