Monday, May 20, 2024

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے بہت کام باقی ہے،زلمے خلیل زاد‏

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے بہت کام باقی ہے،زلمے خلیل زاد‏
January 29, 2019
کابل ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کاکہنا ہے کہ  طالبان  سے مذاکرات میں مکمل کامیابی تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت سارا کام ہونا باقی ہے۔ کابل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےزلمے خلیل زادنے کہا کہ پہلی بار مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،افغانوں کو سیاسی اختلافات بھلا کر اس اہم موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  افغان مسائل کا حل اب افغانوں کے ہاتھ میں ہے ،ملکر جنگ بندی کے لیے کام کر رہے ہیں،  افغان حکومت، عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان مقاصد پر عملدرآمد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے عبوری حکومت سے متعلق کوئی بات نہیں کی،افغانستان  کوغیریقینی کی صورتحال میں نہیں چھوڑ سکتے،طالبان پر افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیا ہے۔