Friday, May 17, 2024

طالبان رہنماء شیر محمد عباس ستانکزئی افغانستان کے وزیر خارجہ نامزد

طالبان رہنماء شیر محمد عباس ستانکزئی افغانستان کے وزیر خارجہ نامزد
September 2, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان رہنماء شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ نامزد کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ طالبان رہنماء شیر محمد عباس ستانکزئی امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ نامزد کئے گئے ہیں۔

ادھر دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن نے کل سے اندرون ملک پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق غیر ملکی پروازیں شروع کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔