Sunday, May 5, 2024

طالبان خان سیاست کریں کلچرپر تنقید نہ کریں ، قمر زمان کائرہ

طالبان خان سیاست کریں کلچرپر تنقید نہ کریں ، قمر زمان کائرہ
December 7, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مخالفین پی پی کے بڑے شو سے بدحواس ہو گئے ہیں ۔ طالبان کے استاد اتحادی طالبان خان رقص اور دھمال میں فرق بھی نہیں جانتے ۔ نواز شریف کے خلاف کوئئ اتحاد نہیں بن رہا۔
لاہور میں نجی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم آج ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر ان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں ۔ قادری صاحب نے خود فون کرکے زرداری صاحب کو دعوت دی ہے ۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ پی پی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتی ہے ۔انکوائری کمیشن بنانے کے معاملے پر انکا کہنا تھا کہ یا تو کمیشن بننے نہیں چاہیے اگر کمیشن بنائیں جائیں تو رپورٹ سامنے ضرور آنی چاہئے ۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شکر ہے حمزہ بھی منظر عام پر آئے جب سے پاناما شروع ہوا وہ غائب تھے اورجس دن حدیبیہ پیپر کھلے گا پھر حمزہ اور ان کے بڑوں کو پتہ چلے گا ۔ ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست کا مثبت رنگ نہیں ہے لیکن اگر مجبور کیا جائے تو دھرنا دیا بھی جا سکتا ہے ۔