Tuesday, April 16, 2024

طالبان حکومت نے افغانستان میں مظاہروں پر پابندی لگا دی

طالبان حکومت نے افغانستان میں مظاہروں پر پابندی لگا دی
September 9, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان حکومت نے افغانستان میں مظاہروں پر پابندی لگا دی۔ پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان حکومت نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو بد نیتی پر مبنی اور سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مظاہروں کی آڑ میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مظاہروں کو قانونی ہونا چاہیے ۔ سب سے پہلے وزارت انصاف سے اجازت لی جائے۔ مظاہروں کے مقام ، ان کے آغاز اور اختتام کے وقت سے 24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جانا چاہیے۔