Friday, May 17, 2024

طالبان ترجمان نے کشمیری مسلمانوں کیلئے آواز بلند کردی

طالبان ترجمان نے کشمیری مسلمانوں کیلئے آواز بلند کردی
September 2, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان ترجمان نے کشمیری مسلمانوں کیلئے آواز بلند کردی۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، طالبان کو کشمیرسمیت کہیں بھی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔

اُنہوں نے کہا، مسلمان بھارتی قانون کے تحت برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ، مسلمان ہونے کے ناطے کشمیر، انڈیا اور دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے آواز اُٹھائیں گے۔