Wednesday, May 8, 2024

طالبان امن چاہتے ہیں ، وہ اور اہم جنگ سے تھک چکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

طالبان امن چاہتے ہیں ، وہ اور اہم جنگ سے تھک چکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
February 4, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ سے  تھکنے کا اعتراف کرتےہوئے کہا کہ  طالبان امن چاہتے ہیں ، وہ اور ہم بھی افغان جنگ سے تھک چکے ہییں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں انٹیلی جنس رکھیں گے، اگر دوبارہ مسائل نےسراٹھایا تو نمٹیں گے ، شام سے امریکی فوجی ایک ٹائم فریم کےتحت واپس آئیں گے  جبکہ وینزویلا میں بھی امریکی افواج بھیجنےکا آپشن موجود ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے  ایک  ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  عراق اورشام سےداعش کا 99 فیصد خاتمہ کردیا ہے۔ عراق کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عراق  میں امریکا اپنے فوجی اڈے برقرار رکھے گا۔ ایران کی  سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے عراق میں امریکی افواج  کی موجودگی ضروری رہے ۔ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ  وہاں پر امریکی افواج بھیجنے کا آپشن موجود ہے  ، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل صدر نکولس مادورو نے اُن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔ ٹرمپ شام سےفوج کے انخلا کا اعلان منگل کو متوقع اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کرسکتے ہیں۔