Monday, May 13, 2024

طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں ، ترجمان افغان طالبان

طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں ، ترجمان افغان طالبان
July 23, 2021

کابل (92 نیوز) ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں۔

 سہیل شاہین نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت کرنے کے خوائشمند نہیں۔ جب تک نئی عبوری حکومت کا قیام عمل میں نہیں آتا ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے تک امن نہیں آسکتا۔

سہیل شاہین نے کہا حکومتی وفد سے مذاکرات ایک اچھا آغاز ہے لیکن اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے سے قبل سیزفائر کرنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ سیزفائر سے قبل نئی عبوری حکومت کے قیام کا معاہدہ ناگزیر ہے۔ نئی عبوری حکومت میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔ وہ اسکول جاسکیں گی اور سیاست میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔