Monday, September 16, 2024

طالب علم مشال کے قتل کے بعد، مشتعل افراد کےحلف کی ویڈیوسامنےآگئی

طالب علم مشال کے قتل  کے بعد، مشتعل افراد کےحلف کی ویڈیوسامنےآگئی
April 18, 2017
مردان (92 نیوز) عبدالولی خان یونیورسٹی میں 13 اپریل کو مشال خان پر تشدد اور قتل کرنے والے افراد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔۔ ویڈیو واقعے کے فورا بعد کی ہے جب یہ حملہ آور مشال خان کو قتل کرنے مشن مکمل کرلیتے ہیں۔ مشتعل افراد نعرے بازی کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں مشتعل افراد سے حلف لیا جارہا ہے اور سب کو خبردار کیا جارہا ہے کہ گولی چلانے والے کا نام کوئی نہیں لے گا۔۔ کسی نے نام ظاہرکیا تو غدارہوگا۔۔  ویڈیو میں حلف لینے والا شخص اپنا نام عارف اور والد کا نام بتا کر شناخت کراتا ہے اور کہتا ہے جس نے ایف آئی آر کرنی ہے کرلے۔۔ اپنی شناخت کرانے والا عارف ایف آئی آر میں نامزد ملزم اور پی ٹی آئی کا تحصیل کونسلر ہے۔۔