Wednesday, May 15, 2024

طالب علم اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

طالب علم اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) طالب علم اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں، اسلام آباد پولیس فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں، تمام گولیاں عقبی جانب سے لگیں۔ ایک گولی سر کی عقبی جانب، ایک بازو اور چار گولیاں پیٹھ پر لگیں۔

واقعہ میں ملوث 5 اہلکاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کے حکم پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی پانچ روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعہ کو ظلم قرار دے دیا۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے پروگرام 92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کو ٹیسٹ کیس قرار دیا۔

اسلام آباد فائرنگ کا واقعہ اقتدار کے ایوانوں تک بھی جا پہنچا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین خرم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنر کو طلب کرلیا۔