Friday, May 10, 2024

طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
July 17, 2021

باغ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثے بیرون ملک ہوتے تو امریکا کو اڈے دینے سے یکسر انکار نہ کرسکتے، پاکستان میں نظام انصاف طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا، وہ ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم پرتنقید کرتے ہوئے بولےایسا نہیں ہوسکتا کہ سپریم کورٹ کسی شخص کو جیل میں ڈالے اور وہ ایسی ایکٹنگ کرے کہ اسے ضمانت مل جائے۔

انھوں نے کہا ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کروں گا، جس پارٹی لیڈر کا پیسہ اور جائیداد پاکستان میں نہیں ہے وہ اسٹینڈ نہیں لے سکتا، میرا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہوتیں تو کبھی امریکا کو ابسو لوٹلی ناٹ نہ کہہ پاتا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لیے امریکا کو دوٹوک جواب دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو این آر او مانگ رہے ہیں، کسی ملک میں امیر اور غریب کے لیے دو قانون نہیں ہوتے۔