Thursday, April 25, 2024

طاقتور سمندری طوفان پیٹریشیا میکسیکو سے ٹکرا گیا

طاقتور سمندری طوفان پیٹریشیا میکسیکو سے ٹکرا گیا
October 24, 2015
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان پیٹریشیا میکسیکو کی ساحلی ریاست جلسکو سے ٹکرا گیا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ امریکہ کے قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کا کہنا ہے کہ پیٹریشیا پانچویں درجے کا سمندری طوفان ہے لیکن میکسیکو میں آنے والے طوفانوں میں سے سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارہ پیٹریشیا کا موازنہ دو ہزار تیرہ میں فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان سے کر رہا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پیٹریشیا طوفان میکسیکو کی ساحلی ریاست جلسکو کے علاقوں سے ٹکرایا ہے جس کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں واقع ریزارٹس، دیہات اور کارگو پورٹس کو خالی کر ا لیا گیا ہے۔ دو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور بیس انچ تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ ادھر بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھی طوفان پر نظر رکھے ہوئے ہے اور خلا سے پیٹریشیا میں ہونے والی ڈرامائی تبدیلیوں کی ویڈیو بھی بنائی جا رہی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکا میکسیکو کی ہرممکن مدد کرے گا۔