Friday, May 17, 2024

طاقتور بلڈر مافیا کے سامنے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بے بس

طاقتور بلڈر مافیا کے سامنے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بے بس
December 9, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں زمینوں کا سسٹم چلانے والوں کے سامنے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی بے بس نظرآتے ہیں ایک ہفتہ گزر گیا وزیر اعلی سندھ معروف بلڈرز کے خلاف سمری پردستخط نہیں کرسکے۔ اینٹی کرپشن نےاومیگا گروپ کے بااثربلڈر محمد حنیف سمیت 8 ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی منظوری نہ مل سکی۔ کورنگی کی 20 ایکڑزمین جعلسازی سے بااثر بلڈرز کو الاٹ کی گئی تھی، جس پراینٹی کرپشن نے گریڈ اکیس کے افسرشمس الدین سومرو سمیت 8 ملزموں پر مقدمہ درج کرنے کی منظوری طلب کی تھی۔ اومیگا گروپ کے معروف بلڈر محمد حنیف، ایم ایس محمد ہارون اور عبدالوکیل کےخلاف بھی مقدمہ درج کرناہے۔ اینٹی کرپشن نےایک ہفتےپہلےوزیراعلی سندھ سےملزموں کےخلاف مقدمات درج کرنےکی منظوری طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ بلڈرز محمد حنیف،ایم ایس محمد ہارون اور عبدالوکیل نےفائدہ اٹھایا کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔ سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن دانش سعید، دو سیکشن افسران ارشاد رند اور عمران پر کیس داخل کرنے کے لیے اجازت نہیں مل سکی۔ انڈسٹریل مقاصد کے لیے مختص زمین کو کیٹیگری تبدیل کرکے کمرشل کیا گیا جس کی وجہ سےقومی خزانے کو نقصان پہچا۔ اینٹی کرپشن نےسمری میں بتایا کہ کورنگی میں واقع قیوم آباد پل پر 20 ایکڑ زمین کی کل مالیت ایک ارب روپے ہے۔