Wednesday, May 8, 2024

طاقت کے استعمال سے گریز ،محمد علی نیکوکاراکو برخاست کرنے کا فیصلہ

طاقت کے استعمال سے گریز ،محمد علی نیکوکاراکو برخاست کرنے کا فیصلہ
March 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے سابق ایس ایس پی آپریشنزمحمد علی نیکو کاراکو دھرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے انکار پر نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کے خلاف انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کے بعد انہیں قصوروار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی ہے۔ انکوائری رپورٹ پرعملدرآمد کے لئے معاملہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔ محمدعلی نیکو کارا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کوئی تحریری احکامات جاری نہیں ہوئے تھے جس پر انکار کیا گیا ۔ انہوں نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا کہ اکتیس اگست کو سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے زبانی حکم دیا تھا کہ اب مظاہرین کی تعداد صرف چارسے پانچ ہزار ہے، پوری فورس کے ساتھ مظاہرین کو گھیر لیا جائے اور پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا جائے۔ جواب میں ان کاموقف تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو سانحہ ماڈل ٹاوٗن کی تاریخ دہرائی جا سکتی ہے۔ محمد علی نیکو کارا نے فیصلے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے اسے فیڈرل سروسز ٹربیونل اور اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔