Friday, April 26, 2024

طارق میر کا اعترافی بیان: حساس ادارے کا ایم کیو ایم رہنما محمد انور کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ

طارق میر کا اعترافی بیان: حساس ادارے کا ایم کیو ایم رہنما محمد انور کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ
June 27, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے اعترافی بیان کے بعد حساس ادارے حرکت میں آ گئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں متحدہ رہنما محمدانور کے رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما طارق میر کا مبینہ بیان سامنے آنے پر کراچی میں حساس ادارے فوری طور پر حرکت میں آگئے اور گلستان جوہر میں ایم کیوایم رہنما محمد انور کے قریبی رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔