Sunday, September 8, 2024

طارق فاطمی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

طارق فاطمی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
January 11, 2016 ویب ڈیسک

- طارق فاطمی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(92نیوز) پاکستان  میں ایران کے نئے سفیر مہدی ہنردوست نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، توقع ہے نئے سفیر کی مدت تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاک ایران تعلقات کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔