Monday, May 13, 2024

طاالبان نے یقین دلایا ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، شیخ رشید

طاالبان نے یقین دلایا ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، شیخ رشید
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طاالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

سوموار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لئے دُعاگو ہیں، افغانستان صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغان طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اب تک ہم نے 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سی پیک آگے بڑھے، افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ہے۔

وزیرِداخلہ نے کہا کہ، مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کی وجہ سے سیاست بہتر ہوسکتی ہے، شہبازشریف اور مریم نواز دونوں پاکستان میں ہی ہیں، شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست دینے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔