Sunday, May 12, 2024

ضیاء الرحمان نیب خیبرپختونخوا میں پیش ، بیان قلمبند کرایا

ضیاء الرحمان نیب خیبرپختونخوا میں پیش ، بیان قلمبند کرایا
August 25, 2020

پشاور ( 92 نیوز) سابق کمشنرافغان مہاجرین کمشنریٹ ضیاء الرحمان  نیب خیبرپختونخوامیں پیش ہو گئے ، نیب انکوائری ٹیم نےفضل الرحمٰن کےبھائی ضیاالرحمٰن کابیان قلمبند کرلیا۔

جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان  نیب خیبرپختونخوا کے طلب کرنے پر پیش ہوگئے ، ضیاء الرحمان کو نیب خیبرپختونخوا نے ان کی اپنی غیرقانونی تقرری، افغان کمشنریٹ میں مشینری کی خریداری اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کےالزام میں طلب کیا تھا۔

ضیاء الرحمان گیارہ بجے نیب آفس پہنچے اور کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ، ترجمان نیب کے مطابق ٹیم نے ضیاء الرحمان کا بیان قلمبند کیا، ایک گھنٹہ نیب آفس میں گزارنے کے بعد  میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔

ضیاء الرحمان 2013 اور پھر 2016 سے 2018 تک کمشنرافغان مہاجرین کمشنریٹ کے عہدے پر تعینات رہے۔