Sunday, September 8, 2024

ضیاء الدین ہسپتال میں علاج کرانیوالے دہشتگردوں کاکریمنل ریکارڈنائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا

 ضیاء الدین ہسپتال میں علاج کرانیوالے دہشتگردوں کاکریمنل ریکارڈنائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا
January 15, 2016
  کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم  حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں کتنے دہشت گردوں کا علاج ہوا92نیوزنے  دہشت گردوں کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا سیاسی جماعت کے کتنے دہشت گرد اسپتال میں زیر علاج رہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں علاج کرانے والوں میں کالعدم تنظیم، لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم، اے این پی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر کے دہشت گرد شامل تھے۔ علاج کرانے والے دہشت گردوں کا کریمنل ریکارڈ اور ثبوت  92نیوز نے حاصل کر لیئے۔ ضیاء الدین اسپتالوں میں  علاج کرانے والوں  میں  ایم کیو ایم کے 19،لیاری گینگ وار کے 25دہشت گردوں سمیت  دیگر شامل تھے۔ زیر علاج رہنے والے ایم کیو ایم کے مفرور ملزم عادل مشتاق کے خلاف 12 مقدمات در ج ہیں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کے ساتھی ارشاد کن کٹا کےخلاف 6مقدمات درج ہیں۔ گینگ وار کے ظفر بلوچ کے خلاف 23،زاہد لاڈلا کے خلاف 42،شیراز جبکہ کامریڈ کے خلاف 45 مقدمات درج ہیں۔